کانگریس لگن کے ساتھ عوام کو دی گئی گارنٹیوں کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گی: پرینکا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13  MAY

نئی دہلی ،13مئی:کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی کو تاریخی مینڈیٹ دینے کے لیے کرناٹک کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ۔ یہ آپ کے ایشوز کی جیت ہے۔ یہ کرناٹک کی ترقی کے نظریات کو ترجیح دینے والی جیت ہے۔ یہ ملک کو جوڑنے والی سیاست کی جیت ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ میں وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’کرناٹک کانگریس کے تمام محنتی کارکنان و لیڈران کو میری نیک خواہشات۔ ا?پ سب کی محنت رنگ لائی۔ کانگریس پارٹی پوری لگن کے ساتھ کرناٹک کی عوام کو دی گئی گارنٹیوں کو نافذ کرنے کا کام کرے گی۔‘‘