خواتین اگر ناپاکی کی حالت میں طواف کرتی ہیں تو ایک اونٹ کی قربانی واجب ہے …… مفتی یحیی غنی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –13  MAY

بھاگلپور( منہاج عالم) مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر بھاگلپور میں مدرسہ ہذا کے مہتمم مولانا قاری اسعد کی صدارت و مولانا مفتی خورشید انور قاسمی کی نظامت میں عازمین و عازمات حج کو تربیت دی گئی۔اس تربیتی کیمپ میں حج ہاؤس پٹنہ سے تشریف لائے چیف ٹرینر مولانا ایوب نظامی،دارالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ پٹنہ کے مفتی یحییٰ غنی،حاجی عامر و حاجی نوشاد نے اس موقع پر تمام عازمین و عازمات حج کی تربیت فرمائ۔ مدینہ کے فضائل و برکات اور روضہ اقدس کے متعلق مولانا ایوب نظامی نے  روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عازمین حج اس سر زمین پر تشریف لے جا رہے ہیں۔جہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرما ہیں۔وہ حصہ عظمت اور حرمت والا ہے۔مدینہ منورہ کو یہ شرف حاصل ہے۔ ہمارے آقا نے مکہ چھوڑ کر مدینہ کو اپنے لئے منتخب فرمایا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے عازمین و عازمات حج کو یک سوئ کے ساتھ سننے کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حج سے آسان لگتا ہے۔اس کا حج قبول ہوتا ہے۔اس لیے مجاہدہ سے گریز نہ کریں اور اپنا پورا وقت عبادات میں لگائیں۔مولانا مفتی یحییٰ نے کہا کہ خواتین ایام حیض کے دوران عمرہ نہیں کرسکیں گی۔اور مسجد حرام میں داخل نہیں ہوگی۔باقی سبھی کام کرتی رہیں گی۔خواتین اگر ناپاکی کے حالت میں طواف کرتی ہے تو ایک اونٹ کی قربانی واجب ہے۔اگر ایسا نہیں کرتی ہے تو وہ اپنے شوہر کے لئے حرام ہونگی۔اسے دوبارہ حج کرنے جانا پڑے گا۔پٹنہ سے تشریف لائے آئیے حاجی عامر و حاجی نوشاد نے بھی حج کے متعلق بہت ساری باتیں بتائیں۔مولانا مفتی محمد الیاس نے عمرہ پر اپنی باتیں پیش کی۔اس موقع پر حاجی عمر فاروق،حاجی محمد شہاب الدین،مولانا اسجد ناظری نظر وغیرہ نے عازمین و عازمات حج کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے۔اس دوران مدرسہ اصلاح المسلمین کے مدرسین و طلبہ نے تمام عازمین و عازمات کی خدمات میں پیش پیش رہے