لاہور: جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ، 340 شرپسند گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14  MAY

لاہور،14مئی: لاہور کے جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو میں ملوث 340 شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی۔سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ؤپولیس کا کہنا ہے کہ پْرتشدد کارروائیوں میں لاہور کے 70 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کی تھیں۔ہوم ڈپارٹمنٹ نے تصاویر کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ملزمان کی تلاش میں مدد کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔