ڈیوائیڈر سے ٹکرائی کار، زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14  MAY

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)  دربھنگہ ۔مظفر پور این ایچ 27 پر 13 مئی کی شب ڈیوائیڈر سے ٹکڑا کر بیچ سڑک پر کار پلٹ گئی جسکے سبب کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا اور کار میں سوار مو تیہاری باشندہ سمن تیواری 45سالہ و سنجیو تیواری 35سالہ زخمی ہوگئے ۔دونوں کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جب کار حادثے کا شکار ہوا تو آگے کی سیٹ پر بیٹھے دونوں لوگ بری طرح پھنس گئے جسے مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد لہو لہان حالت میں کار سے باہر نکالا۔ موقع پر پہنچی سمری تھانہ کی پولیس نے دونوں زخمیوں کو بیہوشی کی حالت میں سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں میڈکل انچارج ڈاکٹر سدھیر کمار نے ابتدائی علاج کے بعد دونوں کی حالت تشویشناک قرار دیکر ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دربھنگہ کی جانب سے موتیہاری جا رہی کار پر دو افراد سوار تھے این ایچ پر سنیچر کی شب دس بجے  بھراٹھی واقع زرعی فارم کے قریب کار کے ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا اور کار ڈیوائیڈر سے ٹکڑا کر بیچ سڑک پر پلٹ گئی۔ تھانہ صدر شمشاد احمد خان نے بتایا کہ کار کو تھانہ میں محفوظ رکھ کر آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔