TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 MAY
ہگلی14/مئی ( محمد شبیب عالم ) ہگلی کے سریرام پور پولیس اسٹیشن کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے ڈی سی پی ڈاکٹر اروند کمار آنند نے صحافیوں کوبتایا کہ سیکیورڈ ویلیو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ایجنسی کے ایگزیکٹیو آفیسر سبرتا دیبناتھ نے 2 مئی کو شریرام پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ دیپانکر مودک نامی ان کے ایک ملازم نے 2 مئی 2023 کو دھوبی گھاٹ ایس بی آئی برانچ سے اے ٹی ایم لوڈ کرنے کے لیے 6 کروڑ 24 لاکھ روپے لئے ۔ اس کے بعد کام پر نہیں آیا لیکن بعد میں جب آفس آڈیٹر نے آڈٹ کیا تو پتہ چلا کہ 1 کروڑ 29 لاکھ کم ہے ۔ اس کے بعد سریرام پور تھانہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے پاس سے 1 کروڑ 12 لاکھ 34 ہزار 800 روپے برآمد ہوئے ۔ ان پانچ ملزمان کے نام دیپانکر موڈک (مرکزی ملزم) سنجیت سرکار، سنجیت پاترا، سنتو دتا اور شیو شنکر باسو ٹھاکر ایڈووکیٹ ہیں ۔
ان میں سنجیت پاترا ، سنجیت سرکار رشڑا ہگلی کے رہنے والے ہیں اور سنتو دتہ شیریرام پور ہگلی کے رہنے والے ہیں اور شیو شنکر بوس ٹھاکر ( ایڈوکیٹ ) کولکاتا کے رہنے والے ہیں ۔ باقی رقم کی تلاش جاری ہے امید ہے کہ جلد ہی رقم برآمد کر لی جائے گی اور جلد ہی مزید ملزمین کو پکڑلیا جائے گا ۔