TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15 MAY
میلبورن، 15 مئی: آسٹریلیائی مردوں کی کرکٹ ٹیم اس موسم گرما میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گی۔آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 14 دسمبر سے 7 جنوری تک تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 سے 29 جنوری تک دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان سیریز کا آغاز پرتھ میں ہوگا، جس کے بعد میلبورن اور سڈنی میں باکسنگ ڈے اور نیوایئر ٹیسٹ کھیلاجائے گا۔ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل ٹیمیں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے برسبین روانہ ہوں گی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ۔20 ورلڈ کپ سے قبل فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ۔20 میچ کھیلے گا۔آسٹریلیا کی خواتین ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ۔20 میچز بھی کھیلے گی، اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ملٹی فارمیٹ سیریز ہو گی۔