TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –15 MAY
رانچی، 15 مئی: ایشیائی کھیلوں کے چمپئن شاٹ پٹر تیجندرپال سنگھ طور اور کامن ویلتھ گیمز کی کانسہ کے تمغہ کی فاتح جیولن تھروور انو رانی آج سے یہاں شروع ہونے والی فیڈریشن کپ سینئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ برسا منڈا اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 5000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ٹرپل جمپر ایلڈہوز پال، چاندی کا تمغہ جیتنے والے اویناش سیبل (300 میٹر اسٹیپل چیس) اور مرلی سری شنکر (لمبی چھلانگ) سمیت کئی ٹاپ ایتھلیٹس اس چار روزہ میٹ میں شامل نہیں ہوںگے۔
گذشتہ ماہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے اسٹار اسپرنٹر ہیما داس بھی چیمپئن شپ سے باہر ہو گئی ہیں ۔ سیزن کا یہ پہلا بڑا ڈومیسٹک ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ 12 سے 16 جولائی تک بنکاک میں منعقد ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ ہے۔