بابر اعظم ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے، نجم سیٹھی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16  MAY

نئی دہلی ،16مئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بڑا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے یا نہیں۔ نجم سیٹھی کے مطابق جب ہم کچھ میچ ہار چکے تھے تو پاکستانی میڈیا میں بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھایا گیا تھا لیکن میں نے واضح کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ تک صرف بابر اعظم ہی کپتان ہوں گے۔
درحقیقت پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور اس کے بعد بابر اعظم کی کپتانی پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ یہاں تک کہ انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی جب کہ اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز برابری پر رہی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ تک بابر اعظم کو کپتانی سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے اسپورٹس آور کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستانی میڈیا میں بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھائے گئے جب ہم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے لگاتار چار میچ ہارے، ظاہر ہے اس وقت لوگوں نے بابر اعظم کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہم نے کیا کیا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز بہت اچھی طرح سے جیتی ہیں۔ اب بابر کے بارے میں باتیں رک گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دو باتیں واضح طور پر کہی ہیں، پہلی یہ کہ بابر اعظم ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے، اس کے بعد جائزہ لیں گے اور فیصلہ کریں گے، دوسری بات یہ ہے کہ ہم اعداد و شمار کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ ہم وقت کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ میں نے بابر اعظم سے کہا ہے کہ آپ صرف میچ پر توجہ دیں، آپ کی کپتانی کو کوئی نہیں چھیڑ سکتا۔