طالب علم کی کھیلتے کھیلتے دل کا دورہ پڑنے سے موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16  MAY

گریٹر نوئیڈا،16مئی:گریٹر نوئیڈا کے ایک سرکاری اسکول میں آٹھویں جماعت کا ایک 15 سالہ طالب علم کھیلتے ہوئے اچانک گر گیا۔ اس کے بعد ٹیچر اسے پرائیویٹ اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا ہے۔ پولیس نے طالب علم کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔معلومات کے مطابق گریٹر نوئیڈا کے جل پورہ گاؤں کے اپر پرائمری اسکول میں آٹھویں کلاس کے طالب علم روہت سنگھ کی موت ہو گئی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ متوفی طالب علم روہت سنگھ کی عمر 15 سال ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق طالب علم روہت سنگھ آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ جل پورہ کا رہنے والا روہت پیر کو اسکول میں کھیلتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر گیا۔ سکول کے اساتذہ نے بچے کے ہاتھ پاؤں کچھ دیر دبائے اور پانی بھی پلایا تاہم بچہ ہوش میں نہ آیا جس کے بعد لواحقین کو اطلاع کرنے پر اساتذہ اسے قریبی نجی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اسکول کی پرنسپل نوتن سکسینہ نے بتایا کہ اسکول کی چھٹی کے بعد گیٹ سے کچھ فاصلے پر طالب علم روہت سانس لینے کے بعد اچانک گر گیا تھا۔ فوری طور پر اس کے والد بھالو سنگھ کو اطلاع دی گئی اور انہیں او آرایس گھول کر پلایا گیا ۔ اس کی ماں شاردا اور خاندان کے دیگر افراد بھی موقع پر پہنچ گئے، جب کہ اس کے والد چندی گڑھ گئے ہوئے تھے۔ اس کے بعد طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ایکوٹیک کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔