وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں سدار میا آگے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17  MAY

نئی دہلی، 17 مئی:کرناٹک میں مکمل اکثریت کے ساتھ واپسی کرنے والی کانگریس نے ابھی تک وزیر اعلیٰ کے نام پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمان سدار میا کو وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے۔
پارٹی کے نومنتخب ایم ایل ایز بشمول وزیر اعلیٰ کے امیدوار سدار میا اور ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار دہلی میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کرناٹک کی کمان سدار میا کو سونپ سکتی ہے۔ پارٹی بدھ کو اس معاملے پر پریس کانفرنس کر سکتی ہے۔شیوکمار نے میڈیا سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ہر حال میں پارٹی کے ساتھ ہیں۔ کانگریس ایک خاندان کی طرح ہے۔ وہ پارٹی سے کبھی غداری نہیں کریں گے۔ تاہم وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کا حق کرناٹک کے قانون سازوں نے پارٹی صدر کو سونپ دیا ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹک میں قانون سازوں نے ایک قرارداد پاس کی تھی۔