دمدار اسٹار کاسٹ کے ساتھ آ رہی ہے روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17  MAY

اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم’ بہت کامیاب رہی تھی۔ اجے دیوگن کو اس فلم سے ‘سنگھم آف بالی ووڈ’ کی پہچان ملی۔ اس فلم کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس کے بعد فلم کا دوسرا حصہ آیا، جس کا نام ‘سنگھم-2’ رکھا گیا۔ اب اس فلم کا تیسرا حصہ ‘سنگھم اگین’ ناظرین کے سامنے آرہا ہے۔
ان دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد روہت شیٹی نے چند روز قبل سنگھم کے تیسرے حصے کا اعلان کیا تھا۔ اس آنے والی فلم کا نام ‘سنگھم اگین’ ہوگا۔ روہت شیٹی اور ان کی ٹیم نے اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔ یہ فلم دیکھنے والوں کے لیے ایک دلکش ثابت ہونے والی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلم میں مضبوط اسٹار کاسٹ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس فلم میں کرینہ کپور، رنویر سنگھ، دیپیکا پادوکون، جیکی شراف اور اکشے کمار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں جیکی شراف منفی کردار ادا کریں گے۔ روہت شیٹی گزشتہ ڈیڑھ سال سے فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے۔ وہ اس فلم کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ اچھی جا رہی ہے۔ فلم 15 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔