TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 MAY
مشرقی چمپارن ، 18 مئی:۔ضلع کے سگولی تھانہ علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے ا?یا ہے، جہاں عاشق جوڑے کو مشتبہ حالت میں دیکھ لینے پر ایک 11 سالہ لڑکی پر کھرپی سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔
عشق میں حیوان بن چکے عاشق جوڑے نے لڑکی کے سر اور ہاتھ کے پنجے پر تقریاً 40 مرتبہ حملہ کیا ہے۔ وہیں اس واقعہ میں زخمی لڑکی کو ایک درخت کے قریب بانس کے پتوں سے ڈھانپ کر دونوں فرار ہوگئے۔ زخمی لڑکی کی شناخت سگولی تھانہ علاقہ کے شری پور بھٹولیا رہائشی رتنیش سنگھ کی بیٹی بے بی کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ جس نے بتایا کہ وہ کھیت میں گھاس کاٹنے گئی تھی۔ اسی دوران لیچی کے باغیچہ کے قریب مذکورہ عاشق جوڑے جو رشتے میں چچا۔ بھتیجی ہیں انہیں مشتبہ حالت میں دیکھ لی جس کے بعد عاشق جوڑے نے اس سے کہا کہ یہ بات کسی کو نہیں بتانا۔ جس پر اس نے کہا کہ یہ غلط ہے یہ بات میں اس کیوالدین کو بتا دونگی۔ جس پر دونوں نے مل کر کھرپی سے ہمارے اوپر اندھا دھنگ تقریباً 50 سے زیادہ مرتبہ حملہ کر دیا۔
اس حملے میں لڑکی کے سر اور پنجے میں 40 سے زائد ٹانکے لگے ہیں۔مقامی خواتین نے بتایا کہ لیچی کے باغینچہ میں بانس کے پتے سے ڈھانکے اسے چھٹپٹاتے دیکھی اس کے بعد لڑکی کے لواحقین کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد اسے علاج کے لئے موتیہاری صدر اسپتال لایا گیا۔جہاں اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ایس کے ایم سی ایچ مظفر پور ریفر کر دیا گیا، فی الحال ا س کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس سلسلے میں سگولی تھانہ انچارج دھننجے شرما نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی ہے۔ مقامی لوگوں نے لڑکی کو پکڑ کر حوالے کر دیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ وہی لڑکا فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔