TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 MAY
بیگوسرائے ، 18 مئی:بلیا پرائمری ہیلتھ سنٹر کے قریب تاڑی خانہ میں ہوئے تنازعہ میں چاقو سے حملہ میں زخمی نوجوان کی دیر رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ مقتول بلیا تھانہ علاقہ کے اپر ٹولہ رہائشی پپو مہتو کا بیٹا انکت کمار ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا جا رہا ہے کہ سادی پور دیارہ رہائشی بمبم تانتی اور انکت کمار بدھ کی شام تاڑی خانہ میں تھے۔ اسی دوران دونوں کے درمیان کسی بات پر تنازعہ ہوگیا جس میں بمبم نے انکت پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے بمبم کو پکڑ کر اس کی جم کر پٹائی کر دی۔ دونوں کو بلیا میں ابتدائی طبی علاج کے بعد بیگوسرائے بھیج دیا گیا۔ انکت کمار کی یہاں علاج کے دوران دیر رات موت ہوگئی۔ پولیس ایک نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔