مندر سے درشن کر کے واپس آرہے اسکوٹی سوار کو ٹرک نے ماری ٹکر، دو لڑکیوں کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18  MAY

انوپ پور، 18 مئی:املائی تھانہ علاقہ کے شریواستو موڑ کے قریب بدھ کی رات کوئلے سے لدے ٹرک نے اسکوٹی سوار تین لوگوں کو ٹکر مار دی۔ جس میں دو لڑکیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اسکوٹی چلانے والا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے ضلع اسپتال شہڈول ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد پولیس کو حادثے کی اطلاع ملی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔معلومات کے مطابق دھن پوری کے وارڈ نمبر 17 میں ایک خاندان کے گھر میں شادی کی تقریب تھی، دونوں لڑکیاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ا?ئی تھیں۔ نوجوان مہمانوں کو گھمانے اور مندر درشن کرانے کے لئے اسکوٹی میں سوار ہوکر تھانہ املائی کے او پی ایم میں واقع بھوترنی مندر ا?یا تھا۔
تینوں مندر کا درشن کرنے کے بعد اسکوٹی پر سوار ہو کر گھر لوٹ رہے تھے، جیسے ہی تینوں املائی تھانہ علاقہ کے شریواستو موڑ کے قریب پہنچے تو سامنے سے کوئلے سے لدے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ اسکوٹی کے پرخچے اڑ گئے اور اسکوٹی میں سوار دو لڑکیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں اسکوٹی چلا رہا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ جسے علاج کے لیے شہڈول ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نامعلوم گاڑی پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔