امریکی ریسلر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18  MAY

نئی دہلی ،18مئی :۔مشہور امریکی ریسلر اور باڈی بلڈر بلی گراہم 79 سال کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے اور 2 دن قبل ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ان کی اہلیہ نے انکار کردیا تھا۔رپورٹس کے مطابق بلی گراہم گزشتہ سال کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں کان کا انفیکشن بھی ہوا تھا جو کہ ان کے سر تک پھیل گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کی دنیا میں انہیں سْپر اسٹار کے نام سے جانا جاتا تھا جبکہ ان کا اصلی نام ایلڈرج وین کولمین تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دیگر ریسلرز نے بلی گراہم کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔