TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18 MAY
پٹنہ۔ ضلع اردو زبان سیل ، پٹنہ کلکٹریٹ ،پٹنہ کے زیر اہتمام اردو داں طلبا حوصلہ افزائی مسابقہ کا انعقاد فنیشور ناتھ رینو ہندی بھون ،پٹنہ میں منعقد ہوا ۔ تقریب کی صدارت محمد نوشاد احمد ، ایڈیشنل کلکٹر ( اسپیشل) بشمول سنیئر انچارج افسر ضلع اردو زبان سیل پٹنہ نے کی۔ اس موقع پر تنے سطانیہ ( آئی اے ایس) ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ،پٹنہ شمع افروزی کے بعد اپنے خطاب میں اردو زبان کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان کی اہمیت اور خوبصورتی سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ اس طرح کے مقابلے کے انعقاد سے نہ صرف بچوں کی تقریری صلاحیت میں نکھار آتا ہے بلکہ ملک کی تکثیری تہذیب کا بھی اظہار ہوتا ہے۔یہ پروگرام حکومت بہار کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ جب ہم دربھنگہ میں تھے تو وہاں بھی اس طرح کا پروگرام منعقد ہوا تھا۔ اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ اردو زبان کی خوبصورتی اور اس کی چاشنی کے ہم سبھی قائل ہیں اور ہم امید کرتے ہیں یہ پروگرام بچوں میں صلاحیت نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔ایڈیشنل کلکٹر نوشاد احمد اور اردو زبان سیل کے سنیئر انچارج نوشاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو طلبا اضافی لینگویج پڑھتے ہیں ۔ عام طور سے اردو میڈیم سے پڑھنے والے بچے احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن تجربات سے پتہ چلا ہے کہ جو بچے اردو پڑھتے ہیں وہ مقابلہ جاتی امتحانات میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں اور وہ زندگی کے دور میں آگے رہتے ہیں۔ جن طلبا کو تینوں زبان یعنی ہندی، انگلش اور اردو میں مہارت ہووہ اعلیٰ تعلیم سے مزین ہو سکتے ہیں انہیں آئی اے ایس ،آئی پی ایس وغیرہ میں بھی کامیابی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو پڑھ کر جب آپ اونچے عہدے پر جائیں گے تو اس سے اردو زبان کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے اپنی مثال دی اور کہا کہ اگر میں یہاں نہ ہوتا تو کوئی اور اآپ کے سامنے ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ اردو پڑھیں اور لوگوں کو بھی اس جانب رغبت دلائیں۔ اس موقع پر حکم حضرات کی حیثیت سے شریک مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توقیر احمد،معروف شاعر و ادیب اور ماہر لسانیات ڈاکٹر قاسم خورشید ، استاذ و صحافی حافظ شفیع الرحمن اصلاحی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس سے قبل استقبالیہ و تعارفی کلمات اردو زبان سیل کے انچارج افسر بشمول ضلع اقلیتی فلاح افسر اشوک کمار داس پیش نے کی۔ انہوں نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بچے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور ہر شعبے میں اپنی صلاحیت کا اچھا مظاہرہ کریںاور اپنا نام روشن کریں۔ آج کے اس حوصلہ افزائی تقریری مقابلہ میں مختلف اسکول کے میٹرک، انٹر اور گریجویشن زمرہ کے بچوں نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔ جن بچوں نے اپنے زمرے میں کامیابی اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ان میں میٹرک زمرہ سے اول ۔ماریہ فہیم ،الحرا ٹیوٹوریلس اسکول،پٹنہ (3100 روپے )دوئم ۔مہ جبیں ،نجم مشن ہائی اسکول، پٹنہ (2100 روپے ) ،امداد انصاری،بوائن پبلک اسکول، پٹنہ (2100 روپے ) سوئم ۔صوفیہ فہیم ،الحرا ٹیوٹوریلس اسکول،پٹنہ،شگوفہ رحمن ، ایوب اردو گرلس ہائی اسکول، پٹنہ اور زینب پروین ایم اے اے اسکول، پٹنہ (ہرایک کو1100 روپے ) نقدجب کہ انٹر زمرہ میں اول۔ذی اللہ اعظم ، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ، پٹنہ (4100 روپے)،دوم۔ ایشا کماری،پٹنہ مسلم ہائی اسکول،پٹنہ،ریحان احمد ، پٹنہ ہائی اسکول، گردنی باغ، پٹنہ،(ہر ایک کو 3100 ) سوم۔فاطمہ زہرا، پٹنہ مسلم ہائی اسکول،شہناز پروین، پٹنہ مسلم ہائی اسکول ،ماریہ پروین ،پٹنہ مسلم ہائی اسکول،پٹنہ (ہر ایک کو2100روپے ) نقد جب کہ گریجویشن زمرہ میں اول۔ سکینہ خاتون، جے ڈی وومینس کالج، پٹنہ (5100 روپے)دوم۔ سید محمد علی مدرسہ سلیمانیہ،پٹنہ، محمد ظفر علی خاں مدرسہ اسلامیہ ،شمس الہدیٰ ،پٹنہ(ہر ایک کو4100 روپے )سوم۔ عبد الحنان مدرسہ شمس الہدیٰ،پٹنہ، محمد مہزاد ،ایس جی ڈی ایم کالج، پٹنہ اورمنیش کمار مدرسہ شمس الہدیٰ،پٹنہ (ہر کو3100 روپے ) نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل کلکٹر نوشاد احمد کے دست مبارک سے تمام کامیاب طلبا و طالبات کو توصیفی سند اور میڈل سے نوازاگیا۔ تقریب کی نظامت نور السلام ،اردو مترجم،بلاک آفس اتھمل گولہ،پٹنہ نے بحسن و خوبی انجام دی۔ تعارفی کلمات اور شکریہ کی تجویز اشوک کمار داس انچارج اردو زبان سیل پٹنہ نے پیش کی۔