وزیراعظم آج سے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19  MAY

نئی دہلی، 19 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی آج (جمعہ) سے جی- 7 گروپ اور کواڈ سمیت تین بڑے کثیرالجہتی سربراہی اجلاسوں میں حصہ لینے کے لئے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے چھ روزہ دورے پر رہیں گے۔ جاپان کے ہیروشیما میں کواڈ گروپ کے رہنماو?ں کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھنی البنیز حصہ لیں گے۔ خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے یہ اطلاع دی۔
خارجہ سکریٹری کواترا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 19 مئی کی صبح جاپان کے لیے روانہ ہوں گے اور جاپانی شہر ہیروشیما جائیں گے۔ وہاں وہ دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کے گروپ جی-7 کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے ملک میں سنگین اقتصادی بحران پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنا دورہ آسٹریلیا ملتوی کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے سڈنی میں مجوزہ کواڈ ممالک کے رہنماو?ں کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ہیروشیما میں کواڈ لیڈروں کی ملاقات کے سوال پر خارجہ سکریٹری نے کہا کہ جب بھی کواڈ گروپ کے رہنما ملتے ہیں تو یہ کواڈ کی میٹنگ ہوتی ہے۔ کواترا نے کہا کہ اقتصادی امور، جہاز رانی، ترقی، ہند-بحرالکاہل وغیرہ پر تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت کی جا سکتی ہے۔ صرف کواڈ میٹنگ کا مقام تبدیل ہوا ہے۔ باقی جو ہے ویسے ہی ہے۔
یاد رہے کہ بائیڈن نے منگل کو کہا تھا-’’میں اپنا سفر مختصر کر رہا ہوں۔ میں کانگریس لیڈروں کے ساتھ حتمی بات چیت کے لیے اس سفر کے دوران آسٹریلیا اور پاپوا نیو گنی کے اپنے دورے منسوخ کر رہا ہوں۔ میں نے آج آسٹریلیا کے وزیر اعظم البنیز سے بات کی اور انہیں موجودہ صورتحال کے بارے میں بتادیا ہے۔ اس کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البنیز نے بدھ کو کہا کہ آسٹریلیا، امریکہ، ہندوستان اور جاپان کے رہنما اب اس ہفتے کے آخر میں ہیروشیما میں جی- 7 سربراہی اجلاس میں ملیں گے۔ جاپان میں کواڈ لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوگی۔ کواڈ ایک اہم گروپ ہے۔