TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21 MAY
سیالکوٹ ،21مئی: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی کا حملہ پاکستان کے وجود اور سالمیت پر حملہ تھا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کے لیے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا۔ ایئر بیس پر حملہ پاکستان کے دشمن کرتے ہیں۔خواجہ آصف کے مطابق ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج ، پولیس اور رینجرز کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں اور اس وقت بھی قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔‘خواجہ آصف نے کہا کہ ’نو مئی کے واقعات اس بات کی گواہی ہیں کہ حملہ کرنے والوں کی نیت اور مٹی کے ساتھ ان کے رشتے پراب سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے۔ جی ایچ کیو پر حملہ اور فوجی تنصیبات پر حملہ انڈیا کے مقاصد میں شامل ہے۔‘