جھارکھنڈ نے ہاکی ہماچل پردیش کو 0-18 سے ہرایا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –21  MAY

رانچی، 21 مئی: برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم، راورکیلا (اڈیشہ) میں 18 مئی سے منعقد ہونے والی 13ویں ہاکی انڈیا نیشنل سب جونیئر مینز ہاکی چیمپئن شپ میں اتوار کو اپنے پہلے میچ میں ہاکی جھارکھنڈ نے ہاکی ہماچل پردیش کو 0-18 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ اسے تین پوائنٹس ملے۔جھارکھنڈ کی ٹیم کے لیے ڈیبٹ بارلا، نکولس ٹوپنو اور جولین ٹوپنو نے تین تین گول کیے جبکہ انکت ایکا، پھگوا ہورو اور روہت پردھان نے دو دو گول کیے۔ اسیم ایکا، جیمز ناگ اور گھورن لوہرا نے بھی میچ میں ایک ایک گول کیا۔ میچ میں جھارکھنڈ ٹیم کے روہت پردھان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میچ 28 مئی کو ختم ہوگا۔