TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –22 MAY
اداکار انوپم کھیر کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی دمدار اداکاری کے بل بوتے پر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ انوپم اس وقت ’وجے 69‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انوپم کھیر نے خود ’وجے 69‘ کے سیٹ پر ہوئے ایک چونکا دینے والے واقعہ کا انکشاف کیا ہے۔
انوپم کھیر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس سے آگاہ کیا۔ تصویر میں انوپم کھیر کے دائیں ہاتھ پر چوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ انوپم کھیر ایک ایکسر سائز بال پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انوپم کھیر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، آپ اسپورٹس فلم کرتے ہیں اور آپ کو چوٹ نہیں لگتی ہے! یہ کیسے ممکن ہے؟ گزشتہ روز’وجے 69‘ کی شوٹنگ کے دوران کندھے پر شدید چوٹ آئی تھی۔
انوپم نے مزید کہا،’’جب میں زور سے کھانستا ہوں تو میرے منہ سے گھرگھراہٹ کی آواز آتی ہے۔ لیکن تصویر میں مسکرانے کی کوشش حقیقی ہے! شوٹنگ کچھ دنوں میں شروع ہو جائے گی‘‘۔
نینا گپتا نے انوپم کھیر کی اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔ نینا گپتا نے کمنٹ میں لکھا، ارے یہ کیا کیا؟ انوپم کھیر نے نینا گپتا کو جواب دیتے ہوئے لکھا، میرے اور آپ جیسے عظیم اداکاروں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے! معمولی زخم۔