TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –23 MAY
دربھنگہ(فضا امام) 23 مئی:- دربھنگہ کے بیرول تھانہ علاقہ کے کہوا جگدیش پور گاؤں میں آج صبح تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ جن کا علاج صحت مرکز بیرول میں جاری ہے۔ دوسری طرف کمتول تھانہ علاقہ کے اہیار گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے جگدیش رائے عمر 60 سال کی موت ہو گئی اور رامبلم رائے زخمی ہو گیے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچے بیرول کے زونل افسر نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے اور حکومتی سطح پر ملنے والی مدد جلد ہی متاثرہ کے خاندان کو دی جائے گی۔واقعہ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ دو نوجوان صبح 8 بجے کے قریب گھر سے ایک ساتھ نکلے اور گاؤں کے قریب مشاری گچی چلے گئے۔ اسی دوران چاروں نوجوان تیز بارش کے ساتھ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔ دوسری جانب مرنے والوں کی شناخت لڈو رام کے 13 سالہ بیٹے نتیش کمار اور دوسرے مرنے والے کی شناخت اشوک سہنی کے 14 سالہ بیٹے آنند کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ دو دیگر نوجوان بھی بری طرح زخمی ہو گئے۔ جن کا علاج اس وقت ہسپتال میں جاری ہے اور ڈاکٹر نے حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ قوانین کے مطابق متاثرہ خاندان کو جلد ہی 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔