TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 MAY
سون بھدر،24مئی:بھوجپوری فلم ڈائریکٹر سبھاش چندر تیواری کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ ان کی لاش سون بھدر کے ایک ہوٹل کے کمرے سے ملی۔فلم ‘دو دل بندھے ایک ڈوری سے’ کی شوٹنگ ضلع میں گزشتہ 12 مئی سے چل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے سبھاش چندر تیواری ایک پرائیویٹ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھجوا دیا، فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کئی اداکار ایک روز قبل ہی واپس چلے گئے تھے، جب کہ ہدایت کار بدھ کو واپس جانے والے تھے۔پورا معاملہ رابرٹس گنج کوتوالی علاقہ کا ہے۔ فی الحال پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔