ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو جاپان میں اعلٰی اعزاز

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24  MAY

 ٹوکیو: مولانا آزاد کالج اورنگ آباد کے صدر،شعبہ نباتات،ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو Traditional Medicines and Ethno medicin کی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں اپنی تحقیقات پیش کرنے اور ایک ٹیکنیکل سیشن کی صدارت  کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں انھوں نے گوتالہ سنکچیوری کےجنگلات اور وہاں کے قبائل کے تعلق سے کی گئ تحقیقات کو تصاویر اور پی پی ٹی کی مدد سے اپنے نتائج اور فوائد کو دنیا بھر سے آۓ سائنسدانوں کے روبرو پیش کیا۔ جس پر گفت و شنید کے بعد کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں اجلاس کے صدر ڈاکٹر ریہل اندرے نے بہترین تحقیقی مقالہ کی پیشکشکی ( Best Paper presentation)کا اعزاز ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو پیش کرنے کا اعلان کیا جسکو حاضرین نے سراہا۔ یہ اعزاز ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو نیدر لینڈ کے سائنس داں ڈاکٹر ممیا گریش کے ہاتھوں دیا گیا۔  اس کانفرنس میں 50 ممالک کے تقریباً 200 سے زائد سائنسدانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کو اس اعلٰی اعزاز سے نوازے جانے پر ساتھی اساتذہ، دوست و احباب اور عزیز و اقارب نے مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔