TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –24 MAY
سرینگر، 24 مئی: بدھ کو ہونے والے جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کرنے والے مندوبین نے گولف کے سیشن کا لطف اٹھایا اور ڈل جھیل کے کنارے مشہور مغل اور نشاط گارڈن کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ بدھ کی صبح، مندوبین نے ایک ہوٹل کے لان میں منعقدہ یوگا سیشن میں حصہ لیا جہاں وہ ٹھہرے ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ مندوبین اور ہندوستان کے جی-20 شیرپا امیتابھ کانت نے رائل اسپرنگس گولف کورس میں ان کے ساتھ گولف کھیلا۔ اس کے بعد ڈل جھیل کے کنارے مشہور مغل اور نشاط باغات کا دورہ کیا۔ اس دوران نمائندوں کو سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے دیکھا گیا۔
سری نگر کے میئر جنید عظیم متو نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں میٹنگ کے مندوبین کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس دوران بعد دوپہر مہمانوں کو سخت سیکورٹی کے درمیان سرینگر کے پولو ویو بازار لے جایا گیا جبکہ انکے اس دورے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر مہمانوں نے نئے طریقے سے بنائے گے اس پولو ویو بازار میں کچھ خریداری بھی کی ہے۔