نیتی آیوگ کی میٹنگ سے ممتا اور نتیش سمیت کئی وزرائے اعلیٰ غیر حاضر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –27  MAY

نئی دہلی، 27 مئی:نیتی آیوگ گورننگ کونسل کی آٹھویں میٹنگ ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی کے پرگتی میدان میں نئے کنونشن سینٹر میں شروع ہوئی۔ اس میں صحت، اسکل ڈیولپمنٹ، خواتین کو بااختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت کئی مسائل پر بات کی جائے گی جس کا مقصد ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر تجارت پیوش گوئل، اتر پردیش، آسام، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم آٹھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ ان میں راجستھان کے اشوک گہلوت، دہلی کے اروند کیجریوال، پنجاب کے بھگونت مان، مغربی بنگال کی ممتا بنرجی، بہار کے نتیش کمار، کے چندر شیکھر راؤ، تمل ناڈو کے ایم کے اسٹالن اور کیرالہ کے پنار ئی وجین شامل ہیں۔
گورننگ کونسل کا مکمل اجلاس ہر سال ہوتا ہے۔ پچھلے سال یہ میٹنگ 7 اگست کو ہوئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ نیتی آیوگ کا قیام یکم جنوری 2015 کو پلاننگ کمیشن کی جگہ پر کیا گیا تھا۔ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں عام طور پر تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور مرکزی وزراء بطور ممبران، نائب چیئرمین اور نیتی آیوگ کے اراکین شرکت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نیتی آیوگ اعزازی چیئر مین ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار