TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 MAY
ریاض،29مئی:سعودی عرب میں قربانی کی ایک نئی کہانی اس وقت سامنے آئی ہے جب بریگیڈیئر جنرل “سالم بن مسلم آل عبید السھلی” ہاف مون بیچ پر تیراکی کرتے ہوئے اپنے جوان بیٹے کو بچانے کی کوشش میں سمندر کی گہرائی میں ڈوب گئے۔اس کہانی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جس سے بے مثال قربانی کا اظہار ہو رہا ہے۔ بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے باپ کا کردار سامنے آیا ہے۔ جامع مسجد میں المعجمہ گورنری میں بریگیڈیئر جنرل سالم السھلی کے لیے دعا کی گئی۔ التویجری سٹریٹ پر جامعیین کالونی میں مرحوم کے گھر پر تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کے لیے دعائیں جاری ہیں۔ لوگوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مرحوم سب کو پیاری، اچھی اور امتیازی صفات کے حامل تھے۔ وہ اپنے پیچھے آنسوؤں سے بھرے غمزدہ دلوں کو چھوڑ گئے ہیں۔بڑی تعداد میں شہریوں نے بریگیڈیئر جنرل “سالم السھلی ” کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔