TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 MAY
لکھنو،29مئی :لکھنؤ: لکھنؤ کے مضافات میں واقع رحیم آباد میں ایک 42 سالہ آم کے کاشتکار نے 27 مئی کو آئے طوفان سے اس کی فصل کو کافی نقصان پہنچا، جس کے بعد اس نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سشیل سنگھ عرف انا نامی یہ شخص اتوار کو اپنے کمرے میں پلاسٹک کی رسی سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سشیل نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔رحیم آباد کے ایس ایچ او اختر احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سشیل نے کاروبار کے لیے پک اپ وین خریدی تھی، لیکن وہ اپنا قرض واپس نہیں کر سکا۔ اس نے آم کی فروخت سے حاصل ہونے والے منافع سے اسے واپس کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ہفتہ کے روز آندھی نے کھڑی فصل کو تباہ کر دیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ باغ میں زمین پر پڑے آم دیکھ کر وہ پھوٹ پھوٹ کر خوب رویا۔رحیم آباد کے ایس ایچ او نے کہا کہ سشیل سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ اختر انصاری نے بتایا کہ سشیل کے پسماندگان میں ان کی بیوی گایتری سنگھ (38) اور تین بیٹیاں شری جی (12)، شانوی (9) اور کاویہ سنگھ ہیں۔