TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 MAY
بنگلورو،29مئی:کرناٹک میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار او ربس میں ٹکر ہوگئی جس میں 10لوگوںکی موت ہوگئی مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ انووا کار میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہے۔ اسے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔بس کی ٹکر میں انووا کار کے پرخچے اڑ گئے۔ 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں اندر پھنس کر رہ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔اس سے پہلے اتوار کو کرناٹک کے کوپل ضلع میں ایک کار اور لاری کے درمیان زبردست تصادم ہوا تھا۔ اس حادثے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حادثہ کلکیری گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ تمام مرنے والے وجئے پورہ کے رہنے والے تھے اور کار سے بنگلور جا رہے تھے، جب کہ لاری تمل ناڈو سے گجرات کی طرف روانہ ہوئی تھی۔حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔