آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کیلئے ٹیم کا اعلان

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29  MAY

نئی دہلی ، 29 مئی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کیلئے اپنے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ ٹیم میں رہیں گے۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 7 جون کو لندن کے اوول میں شروع ہوگا۔ہیزل ووڈ کو اس ماہ کے شروع میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں سائیڈ سٹرین کی وجہ سے درمیان میں جانا پڑا تھا ، حالانکہ کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں فٹ قرار دیا تھا۔32 سالہ ہیزل ووڈ کپتان پیٹ کمنز ، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک کے ساتھ ٹیم میں تیز رفتار حملے کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر مچ مارش اور بلے باز میتھیو رینشا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہندوستان نے بھی ان 15 کھلاڑیوں کی تصدیق کی ہے جن کا اعلان انہوں نے تین ہفتے قبل وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کے دائیں ٹانگ کی انجری سے باہر ہونے کے بعد کیا تھا، ان کی جگہ ان کیپڈ ایشان کشن کو شامل کیا گیا تھا۔ٹیم میں ان کیپڈ اوپنر یشسوی جیسوال کو مکیش کمار اور سوریہ کمار یادو کے ساتھ اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔اسٹینڈ بائی کھلاڑی اب آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری کے بعد ہی کسی زخمی کھلاڑی کی جگہ ٹیم میں لئے جا سکتے ہیں۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں-
آسٹریلیا: پیٹ کمنز (سی) ، اسکاٹ بولانڈ ، ایلکس کیری ، کیمرون گرین ، مارکس ہیرس ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ ، جوش انگلیس ، عثمان خواجہ ، مارنس لیبوشین ، نیتھن لیون ، ٹوڈ مرفی ، اسٹیو اسمتھ ، مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر۔
بھارت: روہت شرما ( کپتان) ، شبھمن گل ، چیتشور پجارا ، وراٹ کوہلی ، اجنکیا رہانے ، کے ایس بھرت ، روی چندرن اشون ، رویندر جڈیجا ، اکشر پٹیل ، شاردول ٹھاکر ، محمد شامی ، محمد سراج ، امیش یادو ، جے دیو انادکٹ، ایشان کشن