برکس اجلاس، سعودی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3  JUNE

کیپ ٹائون ،3جون : جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں برکس فرینڈز کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرا نے بیجنگ میں طے پانے والے دونوں ملکوں کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ کام کو تیز کرنے پر بھی غور کیا گیا۔فریقین نے باہمی اور کثیرالطرفہ تعلقات کے لیے مزید ایسے مثبت امکانات کے حصول کے لیے مشاورتی ملاقاتوں کو تیز کرنے کے لیے تبادلہ خیال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کا تحفظ ہو۔