TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3 JUNE
بنگلورو، 3جون : نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ریاست کے عوام نے کانگریس پارٹی پر بھروسہ کیا ہے اور اسے بااختیار بنانے کے ساتھ اقتدار بھی دیا ہے۔ ہم بسونا، کویمپو، شیسونال شریف اور کنکا داسا کی سرزمین سے ہیں۔ ہم اپنے قول پر قائم ہیں۔ اسی لئے ہم نے اپنی طرف سے دی گئی پانچ گارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی پریس کانفرنس کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں کہ جولائی کے مہینے میں بجلی کا استعمال مفت ہوگا اور اگست سے بجلی کے بل ادا نہیں کیے جائیں گے۔ یہ اسکیم مالک مکان کے ساتھ کرایہ داروں پر بھی لاگو ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ اسکیم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے 12 ماہ کی بجلی کی اوسط کھپت کی بنیاد پر، کل بجلی بل کی چھوٹ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ ڈی کے شیو کمار نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اور دیگر اداروں نے رضا کارانہ طور پر ہمیں مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں یہ مفت اسکیم کی ضرورت نہیں ہے، یہ اسکیم جن مستحق لوگوں کے لیے کی گئی ہے انہیں کو دی جائے ہمیں نہیں چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی درخواستوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔ جو افراد یا ادارے حکومت کی ان مفت اسکیموں سے استفادہ کرنا نہیں چاہیں گے تو حکومت ان کے لیے موقع فراہم کرے گی۔