TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –3 JUNE
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام کی مرکزی سڑک خاص طور پر پربھاکر موڑ سے ایس پی جین کالج موڑ تک اکثر جام کے مسئلہ کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے اپنے دفتر میں ایک میٹنگ بلائی جسمیں پولس سپرنٹنڈنٹ، میونسپل کمشنر، سب ڈویژنل آفسر، ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفسر، بلاک ڈیولپمنٹ آفسر، ژونل آفسر، ٹریفک پولس انسپکٹر، ایگزیکٹیو انجینئر وغیرہ افسران موجود تھے ۔ سڑک جام کی بڑی وجہ سڑک کے کناروں پر بڑھتی ہوئی تجاوزات، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، سڑک پر ٹیمپو-بس وغیرہ کا رکنا، پھلوں سبزیوں کی گاڑیاں سڑک کے کنارے لگانا وغیرہ ہیں . سڑک کے کنارے سرخ رنگ کی پٹی لگائی جائیگی اسکے پار سبزیوں کا ٹھیلہ لگنا، بھاری گاڑیوں وغیرہ کا گزرنا ممنوع ہوگا ۔ نو پارکنگ کا نشان لگایا جائیگا ۔ موہنیا کی طرف سے آنے اور جانے والی بسیں صرف بڈا نہر کے قریب واقع بس اسٹینڈ پر رکینگی، پوسٹ آفس چوک کے قریب واقع بس اسٹینڈ سے نکلنے والی بسیں ایس پی جین کالج سے یو ٹرن لینگی۔ ٹریفک انسپکٹر کو ضلعی پولس فورس اور ماسک وغیرہ سے لیس گاڑیاں دستیاب کرائی جائینگی، روزانہ تجاوزات ہٹانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ضلعی سطح پر مشترکہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائینگی ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور کم عمر آٹو/ای رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ آج ہی مورخہ 3 جون 2023 کو روہتاس ضلع کے لئے نو تعینات امینوں کے ہفتہ وار تربیتی پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ روہتاس نے جنتا دربار ہال کلکٹریٹ روہتاس میں کیا ۔ ٹریننگ سائٹ میں کل 38 امینوں نے شرکت کی ۔ نئے تعینات ہونے والے امینوں کو ڈسٹرکٹ آفسر نے بہتر تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دی تاکہ وہ علاقے میں بہتر طریقے سے فرائض انجام دے سکیں ۔ ٹریننگ پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر-کم-ڈسٹرکٹ پبلک گریونس ریڈسل آفیسر روہتاس، آفیسر انچارج ڈسٹرکٹ ریونیو برانچ روہتاس، لینڈ ریفارمز ڈپٹی کلکٹر سہسرام اور ڈسٹرکٹ ریونیو برانچ کے اہلکار موجود تھے ۔