TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 JUNE
بھاگلپور(منہاج عالم) انسانی حقوق تحفظ اینڈ ویجلینس کونسل کی ایک اہم نسشت حسین پور واقع قومی دفتر میں قومی صدر سلیم سوگندھ کی صدارت میں منعقد کی گئ .نشست میں بجلی پانی سڑک اور جام جیسے حالات کے سوال پر کونسل کا ایک وفد قومی صدر کی قیادت میں ضلع کلکٹر سے ملنے کا فصلہ لیا گیا اور لاء اینڈ آرڈر امن و امان بدعنوانی کے سوال پر وہی وفد ڈی آئ جی سے ملے گا اور تبصرہ تاتی رپورٹ صوبہ کے چیف سکریٹری اور وزیر اعلی کے سامنے رکھے جانے کا فیصلہ لیا گیا .نسشت میں شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے بجلی کے نظم اور پانی کی قلت جسے مسائل کا فوری حل کرنے کے لئے وزیر اعلی کو واقف کرانے کا فیصلہ لیا گیا. اس موقع پر پونم جئسوال محمد اعجاز اقبال انیتا کماری کشن کمار قمر تاباں شبنم آرا مناظر کریم محمد تبریز تبو سنمیس ٹھاکر اصغری بیگم شکیل خان محمد جہانگیر رام کشور سنگھ شیام سندر جئسوال ارون کمار اشرف وغیرہ موجود تھے .