TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 JUNE
ہدایت کار اوم راوت کی فلم آدی پروش ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کا ایک اور ٹریلر منگل کو جاری کیا گیا۔ اس بار پروگرام میں شائقین کی بڑی بھیڑ نظر آئی۔ ٹریلر لانچ کی تقریب تروپتی بالاجی مندر کے قریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں ساوتھ کے سپر اسٹار پربھاس سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان کا جواب بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ آدی پروش میں پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان، سنی سنگھ اور دیودت ناگ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے پربھاس کا نام اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان بحثوں کے درمیان، آدی پروش کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں پربھاس سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا۔ پربھاس نے اپنی شادی پر پہلے کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا لیکن پہلی بار انہوں نے اس پر خاموشی توڑی۔ یہی نہیں انہوں نے شادی کے مقام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
باہوبلی فیم پربھاس کا نام اس سے قبل ساوتھ کی اداکارہ انوشکا شیٹی کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔ باہوبلی کی اس جوڑی کے بہت چرچے ہوئے لیکن انوشکا وقتاً فوقتاً ڈیٹنگ کی باتوں کو مسترد کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پربھاس اور میں صرف اچھے دوست ہیں۔ اب جب شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو پربھاس نے کہا، ’’میں یہیں تروپتی میں شادی کرنے جا رہا ہوں۔‘‘ ان کا جواب سن کر مداح خوش ہوگئے۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ پربھاس آدی پروش کی ریلیز کے بعد اپنی شادی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
خبر ہے کہ پربھاس اور کریتی آدی پروش کی شوٹنگ کے دوران اچھے دوست بن گئے اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔
قابل ذکر ہے کہ کریتی سے فلم بھیڑیا کے پروموشن کے دوران اس بارے میں سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے پربھاس سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ کریتی سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا، ’’ٹائیگر شراف، پربھاس اور کارتک آرین، آپ کس سے فلرٹ کرنا، ڈیٹ کرنا اور شادی کرنا پسند کریں گے؟‘‘ جس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا، ’’ کارتک آرین کے ساتھ فلرٹ، ٹائیگر شراف کے ساتھ ڈیٹ اور پربھاس کے ساتھ شادی کرنا کرنا پسند کریں گی۔‘‘یہی نہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں آن اسکرین بہت اچھے لگتے ہیں۔