فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کی کمائی میں کمی آئی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –7 JUNE

اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سارہ علی خان کی فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم نے اپنے ابتدائی ویک اینڈ میں اچھا بزنس کیا ہے۔ تاہم فلم کی کمائی میں پیر اور اب منگل کو کمی واقع ہوئی ہے۔
وکی اور سارہ نے پہلی بار لکشمن اوٹیکر کی ہدایت کاری میں بنی رومانٹک کامیڈی فلم ’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ میں اسکرین شیئر کی۔ اس فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو شائقین نے پسند کیا۔ فلم ناقد ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کے باکس آفس کلیکشن کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ فلم ’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘ نے اپنی ریلیز کے پانچویں دن یعنی منگل 6 جون کو 2.27 کروڑ کمائے ہیں۔ اب اس فلم کی کل کمائی 30.60 کروڑ ہوگئی ہے۔
فلم ’’ذرا ہٹکے ذرا بچکے‘‘ کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار مل رہا ہے۔ لوگ اس فلم کے گانے بھی پسند کر رہے ہیں۔ اس فلم کی کہانی کپل (وکی کوشل) اور سومیا (سارہ علی خان) کی جوڑی پر مبنی ہے۔ دونوں کی شادی ہو جاتی ہے لیکن شادی کے بعد انہیں گھر میں پرائیویسی نہیں ملتی۔ وکی اور سارہ کے ساتھ فلم میں راکیش بیدی، شارب ہاشمی، نیرج سود بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ 2019 میں اوڑی کی ریلیز کے بعد وکی کی کوئی بھی فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے، وہیں سارہ کی فلمیں لو آج کل، کولی نمبر 1، گیس لائٹ کو ناظرین نے کچھ خاص پسند نہیں کیا۔