TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –9 JUNE
نئی دہلی ،09جون:فیفا نے ویمن فٹبال ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں بہتری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تازہ رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 157 ویں پوزیشن پر ہے، مارچ 2023 میں پاکستان ٹیم 161 ویں پوزیشن پر تھی۔اولمپک کوالیفائر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس 944.58 ہوگئے۔ویمن فٹبال رینکنگ میں امریکہ پہلے، جرمنی دوسرے اور سوئیڈن تیسرے نمبر پر ہے۔