جوکووچ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 JUNE

نیویارک ،10جون:سربیا سے تعلق رکھنے والے ورلڈ نمبر 3 نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے ورلڈ نمبر 1 اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 1-3 سے شکست دی۔نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز کو 3-6، 7-5، 1-6 اور 1-6 سے ہرایا۔فرنچ اوپن فائنل میں جوکووچ کا سامنا ناروے کے کیسپر رود سے اتوار کے روز ہوگا۔جوکووچ اگر یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت جائیں گے۔