TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -13 JUNE
نئی دہلی ، 13جون: انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) نے 4 جولائی کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے انتخابات کرانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس کیلئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس مہیش متل کمار کو ریٹرننگ افسر بنایا گیا ہے۔ ڈبلیو ایف آئی کی خصوصی جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ جسٹس متل کمار کو لکھے گئے خط می آئی او اے نے کہا کہ آئی اے او کو ڈبلیو ایف آئی کی ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کرانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات کیلئے ہمیں آپ کو انتخابی افسر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ آپ الیکشن کرانے میں اپنی مدد کرنے کیلئے ایک اسسٹنٹ الیکشن افسر اور دوسرے عملے کی خدمات حاصل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔مراسلے کے مطابق انتخابات ڈبلیو ایف آئی کے خصوصی جنرل اجلاس میں کرائے جانے ہیں جو 4 جولائی کو بلایا گیا ہے اور اس کے مطابق انتخابات کا شیڈول تیار کرنا ہوگا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کی جانب سے عہدہ کو قبول کرنے کی تصدیق اور 4 جولائی کو ڈبلیو ایف آئی کے انتخابات کو لے کر پرجوش ہیں۔ذرائع نے تاہم کہا کہ جسٹس متل کمار خود ایس جی ایم اور انتخابات کی تاریخ پر فیصلہ کر سکتے ہیں اور یہ ان پر منحصر ہے کہ 4 جولائی کو انتخابات کرائے جائیں یا اس کے چند دنوں بعد کرائے جائیں۔آئی او اے نے 27 اپریل کو وزارت کھیل کی ہدایات پر فیڈریشن کے روزمرہ کے امور چلانے کے لئے 3 رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی تھی اور دو اراکین کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی پہلوان مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی کے جنتر منتر پر ایک ماہ سے زیادہ کا دھرنا دیا تھا۔مظاہرہ کرنے پہلوانوں نے 15 جون تک کا وقت دیا ہے۔ اگر اس وقت تک برج بھوشن کو گرفتار نہیں کیا گیا تو کھلاڑی دوبارہ دہلی آ سکتے ہیں۔برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔