منیکولی میں گاؤں والوں نے صفائی مہم چلائی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -14 JUNE

  سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) مقامی بلاک حلقہ کے منیکولی میں، گاؤں والوں نے صفائی  کارکنوں کے ساتھ مل کر صفائی مہم چلائی پانی جمع ہونے سے نجات کے لیے بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کی گئی اور دیہی نوجوانوں نے سڑکوں کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔  اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سرپنچ مینا دیوی نے گاؤں والوں سے کہا کہ صفائی مہم صرف حکومت کی کوششوں سے مکمل نہیں ہو سکتا  اس کے لیے ہر ایک کو اپنے گھروں اور عوامی مقامات کے ارد گرد صفائی کا خیال رکھنا ہوگا  نالے میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی صفائی نگراں سریندر رام نے کہا کہ پولی تھین اور دیگر گندگی کو ندی اور نالے میں پھینکنے سے پانی جمع ہونے کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ کئی مسائل بھی سامنے آرہے ہیں یہ صحت اور ماحول کو بھی متاثر کرتا ہے  مقررین نے ماحول اور صحت کے تحفظ کے لیے صفائی مہم کے لیے سب کو چوکنا رہنے کی ضرور ت ہے سرپنچ کی قیادت میں مسهری ٹولہ سے صفائی مہم شروع کی گئی صفائی مہم کے شیڈول کے مطابق کامیاب بنانے کے لیے صبح سویرے سرپنچ کے نمائندے لال بابو بھگت کی قیادت میں بڑی تعداد میں نوجوان کدال، ٹوکریاں اور جھاڑو لے کر جمع ہوئے۔  سڑک کے نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ ندی کے کنارے پھینکے گئے پولی تھین اور دیگر گندگی کو بھی صاف کیا گیا۔مہم میں پنچایت سمیتی ممبران دلیپ کمار، وریندر بھگت، ہریش بھگت، سنجیت بھگت، راکیش کمار بھگت، کملیش سدا، موہن بھگت، پنکج بھگت، گڈو کمار، انیل کمار سمیت درجنوں نوجوانوں نے حصہ لیا