TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -14 JUNE
کشن گنج 14/ جون (نامہ نگار) کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کشن گنج صوبہ بہار کے زیراہتمام ”تربیتی وانعامی پروگرام“ کشن گنج کے معروف دینی ادارہ مدرسہ تجوید القرآن کاغذیہ محلہ کشن گنج میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد غیاث الدین صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کشن گنج اور سرپرستی مولانا مفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار نے فرمائی، جس میں مہمان حصوصی کی حیثیت سے مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ صوبہ بہار اور مولانا خالد انور پورنوی جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ صوبہ بہار تشریف لائے اس پروگرام میں ان کے علاوہ کشن گنج کے ذمہ داران مدارس اسلامیہ اور حفظ کے اساتذہ کرام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر امتحان میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، ساتھ ہی ان کے اداروں کے ذمہ داران و اساتذہئ کرام کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ قاری مشکور احمد نے طلبہئ جامعہ محمودالمدارس کشن گنج کو رابطہئ مدارس کے امتحان میں نمایاں پوژیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے طلبہ کو حتی المقدور سہولیات کے ساتھ بہتر تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں، اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمارے بچوں نے جامعہ کا نام روشن کیا ہے۔ مولانا مشفق مظاہری نے بتایا کہ جامعہ محمود المدارس کشن گنج کے گیارہ طلبہ رابطے کے امتحان میں پوژیشن لے کر آئے تھے، اور آج جبکہ ٹاپ ٹین طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا تو ان میں بھی جامعہ محمود المدارس کے چھ طلبہ نمایاں طور پر کامیاب رہے، جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح جن تیئیس مدرسوں نے امتحان میں حصہ لیا تھا، ان میں جامعہ محمود المدارس نے پہلی پوژیشن حاصل کی، انہوں نے بتایا کہ جامعہ کو رابطے کی طرف سے نشان اعزاز سے بھی نوازا گیا۔