TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE
آج تک ہمارے والد کو جو عزت ملی وہ صرف وزیر اعلیٰ کی بدولت: بھاگی رتھ مانجھی
پٹنہ ، 16 جون : جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کے استعفیٰ سے خالی وزیر عہدہ پر مسہر سماج سے آنے والے رتنیش سدا کو وزیر بنائے جانے کے بعد بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار پارٹی کے نقصان کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں۔ اس لئے انہوں نے آج مانجھی سماج کے آئیڈیل کہے جانے والے دشرتھ را م مانجھی کے بیٹے اور داماد کو پارٹی میں شامل کرلیا۔
پٹنہ کے جے ڈی یو ریاستی دفتر میں منعقدملن تقریب میں جمعہ کے روز ماؤنٹین مین کے نام سے مشہور دشرتھ مانجھی کے بیٹے بھاگی رتھ مانجھی اور داماد متھن مانجھی کو پارٹی کی رکنیت دلائی ہے۔ ان دونوں کو جے ڈی کے ایم پی وششٹھ نارائن سنگھ نے پارٹی کی رکنیت دلائی۔
رکنیت لینے کے بعد بھاگی رتھ مانجھی نے کہا کہ نتیش کمار نے ہمارے والد کو جس عزت سے نوازا وہ انہیں مشہور کر دیا۔ نتیش کمار نے ہمارے والد کے لیے جو کچھ بھی کیا ہے۔ اس لیے ہم شروع سے ہی نتیش کمار کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔
دشرتھ مانجھی کے داماد متھن مانجھی نے کہا کہ جس سماج کو ا?ج تک کسی نے کوئی عزت نہیں دی ، اس سماج کے لیڈر کو نتیش کمار نے ہمیشہ عزت دی۔ مسہر سماج کو کوئی پوچھتا تک نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہی پہلی بار اس سماج کے لیڈر کو وزیر اعلیٰ تک بنا یا اور ا?ج بھی کابینہ میں ہمارے سما ج کے لیڈر کو شامل کیا ہے۔ یہ ہمارے سماج کے لئے بہت بڑی بات ہے۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پروگرام میں جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا کے علاوہ سابق صدر وششٹھ نارائن سنگھ ، نو مقرر کردہ وزیر رتنیش سدا ، وزراء وجے چودھری ، اشوک چودھری اور دیگر لیڈران موجود تھے۔