نتیش کابینہ میں وفادار رتنیش سدا کو ملی جگہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE

پٹنہ ، 16 جون : نتیش کابینہ میں جمعہ کے روز توسیع ہوئی۔ جے ڈی یو ایم ایل اے رتنیش سدا کو کابینہ میں جگہ ملی اورانہوں نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ گورنر راجندر وشو ناتھ ارلیکر نے راج بھون کے دربار ہال میں رتنیش سدا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
رتنیش سدا سہرسہ ضلع کے سونبرسا سے جے ڈی یو ایم ایل اے ہیں۔ وہ 2010 سے یہاں سے الیکشن جیت رہے ہیں۔ مسہر سماج سے ا?نے والے رتنیش سدا کو نتیش کابینہ میں شامل کرنے کے پیچھے حالیہ سیاسی پیش رفت کو مانا جارہا ہے۔ سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے بیٹے ڈاکٹر سنتوش سمن د وروز قبل عہدہ سے استعفیٰ دے دئے تھے۔
رتنیش سدا کو کابینہ میں جگہ ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میڈیا سے کہا کہ مانجھی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ میں نے ان سے انضمام کے لیے کہاتھا۔وہ ساتھ ہوتے تھے تو بی جے پی تک بات پہنچاتے تھے۔ نتیش نے کہا کہ جب مانجھی دہلی سے بات کر کے واپس ا?ئے تو انہوں نے کہا کہ ہم ا?پ کے ساتھ رہیں گے۔یہاں تھے تو وہ چاہتے تھے کہ ہم بڑی جگہ پر رہیں۔ ایک بات سب کو معلوم تھا کہ وہ جہاں کہیں بھی تھے لیکن بی جے پی کے لوگوں سے مل رہے تھے۔
نتیش کمار نے کہا کہ وہاں سے مل کر مانجھی سب کچھ طے کرلیتے تھے۔ پھر ہمارے یہاں بھی ا?کر کہتے تھے کہ ہم کو کچھ الگ چاہئے۔ ہم تو جان ہی رہے تھے سب بات۔ مانجھی جب میرے پاس ملنے ا?ئے تو ہم نے کہا کہ آپ کو ہم نے اتنا زیادہ بنایا، کوئی دوسرا نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ 23 تاریخ کو میٹنگ کریں گے۔ یہ اس میٹنگ کے اندر کی بات کو بی جے پی کو بتا دیتے۔ اس لئے ہم نے ان سے کہا کہ یا تو آپ انضمام کر لیجئے یا الگ ہو جائیں۔ اس کے بعد وہ الگ ہوگئے۔ اب ان کی جگہ پر ہم نے اپنے کوٹہ سے رتنیش سدا کو وزیر بنا دیا۔
وقت سے پہلے انتخابات کرانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کا حق ہے کہ اگر وہ چاہے تو وقت سے پہلے انتخابات کرا سکتی ہے۔ جب ہم اٹل جی کے ساتھ تھے تو ان کی اپنی پارٹی کے لوگوں نے تین چار مہینے پہلے الیکشن کروا دیا۔ حالانکہ اٹل جی یہ نہیں چاہتے تھے۔ اگر اپوزیشن متحد ہو رہی ہے تو ممکن ہے کہ ان لوگوں کو لگے کہ یہ لوگ مل کر بہت کچھ کریں گے تو نقصان ہو گا۔ اس لیے وقت سے پہلے انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ اس کا امکان ہمیشہ رہتا ہے۔ اس لیے ہم نے تمام جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ مل کر لڑیں گے تو فائدہ ہوگا۔