مادھو پور کے اویناش کمار نے NEET امتحان میں لہرایا پرچم گاؤں میں خوشی کا ماحول

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -16 JUNE

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) سمری تھانہ حلقہ کے مادھو پور گاؤں باشندہ اویناش کمار نے 2023 نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کر لیا اویناش کی کامیابی پر گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے سابق مکھیا کم جے ڈی یو ضلع سکریٹری امجد عباس نے اویناش کی کامیابی پر گاؤں پہنچ کر پاگ چادر و پھولوں کا گلدستہ پیش کر اعزاز سے نواز کر تحفہ کے طور پر چاندی کا قلم دے کر روشن مستقبل کے لئے دعائیں دی آل انڈیا میں 9078رینکنگ سے شاندار کامیابی حاصل کر گاؤں کے ساتھ اپنے والد آنجہانی نریندر کمار مہتا،  والدہ پنیٹا دیوی کا نام روشن کیا ہے اویناش اپنے ڈاکٹری پیشوں میں ملک و غیر ملک میں اپنی ایک الگ شناخت بنانا چاہتے ہیں اپنی اس کامیابی  کا سہرا اپنی بیوہ ماں سابق پنچایت سمیتی رکن پنیتا دیوی کو دینے کے ساتھ کہتے ہیں کہ میرے والد نریندر مہتا نے مقامی سطح پر ڈاکٹری کر اہلِ خانہ کی پرورش کی  دو بھائی میں چھوٹا اوینا ش کمار ہے بڑا بھائی نتیش کمار مہتا، گوتم مہتا،اپنے گاؤں میں میڈکل اسٹور چلا کر سماج کی خدمت کر رہے ہیں اویناش کی اس کامیابی پر بہن خوشی کماری، چاچا اجے کمار مہتا، منیش کمار مہتا، گوپال مہتا، سنجے مہتا، منوج مہتا، انوج مہتا، سدھیر و شیوم  مہتا نے کہا کہ اویناش ہونہار طالب علم ہے جو دسویں جماعت کا امتحان ڈان بكسو  اسکول دربھنگہ و 12ویں سی ایم سائنس کالج دربھنگہ سے پہلے مرحلے میں پاس کر  میڈکل انٹرنس کی تیاری پٹنہ کے گول ایجوکیشن بھللا سے کی تھی اویناش کی اس کامیابی پر سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی، جے ڈی یو ضلع جنرل سکریٹری امجد عباس، انیل ٹھاکر، للن پاسوان، سریش ٹھاکر، ولی انور، نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے