TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -17 JUNE
یوگنڈا ،17جون:یوگنڈا کی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ داعش سے منسلک عسکریت پسندوں نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی سرحد کے قریب مغربی یوگنڈا میں ایک سکول پر دہشت گردانہ حملہ کردیا۔ حملے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مشرقی کانگو میں سرگرم الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کے وہ عناصر جو یوگنڈا میں بھی سرگرم ہیں نے ’’مبنڈ وے‘‘ میں ’’لیوبریرا‘‘ سکینڈری سکول پر حملہ کیا، انہوں نے سکول کے ایک ہاسٹل کو نذر آتش کردیا اور وہاں لوٹ مار بھی کی۔پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ اب تک سکول سے 25 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور انہیں بویرا ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے۔ فوجی جوان حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے ہیں۔ حملہ آور جمہوریہ کانگو کے ویرنگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔واضح رہے اپریل میں گروپ اے ڈی ایف نے مشرقی ڈی آر سی کے ایک گاؤں پر حملہ کیا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یاد رہے یوگنڈا نے اے ڈی ایف سے لڑنے میں مدد کے لیے کانگو میں فوجی بھیج رکھے ہیں۔

