TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -17 JUNE
احمدآباد، 17جون:سمندری طوفان بپرجوائے گزشتہ شب کیٹی بندر سے 150 کلو میٹر دور گجرات میں کچھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تحصیل مالیا کے 45 دیہات بجلی سے محروم ہوگئے۔بپرجوئے گجرات سے ٹکرایا تو اس دوران طوفانی ہواؤں نے ہر چیز کو اپنی جگہ سے ہلا کر رکھ دیا۔طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد بجلی کے کھمبے گرگئے جب کہ سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔بجلی کے کھمبے گرنے سیگجرات کی تحصیل مالیا کے 45 دیہات میں بجلی معطل ہوگئی اور مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔گجرات میں ہواؤں کی رفتار 115 سے کم ہوکر 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگئی جب کہ طوفان کے باعث راجستھان میں آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔سمندری طوفان بپرجوائے نے گجرات میں سوروشتراکچھ ساحل سے ٹکراتا ہوا شمال مشرقی زمینی علاقے میں داخل ہوگیا۔
ادھر نیشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان نے گجرات کی ساحلی پٹی پرلینڈ فال مکمل کرلیا، طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب مغرب میں موجود ہے، طوفان کمزور ہوکر سائیکلون اور شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونیکا امکان ہے۔