مجاہد آزادی جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے یوم شہادت کے موقع پر ایپوا کی طرف سے سے حقوق خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -17 JUNE

مظفرپور:17/ جون ( اسلم رحمانی)آل انڈیا پروگریسو ویمنس اسوسی ایشن(ایپوا) کی قومی جنرل سکریٹری مینا تیواری نے جھانسی کی رانی لکشمی بائی کے یوم شہادت کے موقع پر ہفتہ کو شہر کے دیوان روڈ کے واقع ایک نجی ہال میں منعقد حقوق خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خواتین اور بیٹیاں آزادی، انصاف کے لیے انگریزوں کے خلاف تاریخی جنگ میں شہید ہونے والی لکشمی بائی سے سبق لیتی رہیں گی۔ ملک میں انصاف اور آزادی کی مشترکہ لڑائی آج بھی جاری ہے۔ ملک کی خواتین اور بیٹیاں خواتین پہلوانوں کے انصاف کی لڑائی کے ساتھ کھڑی ہیں۔نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر ان خواتین پہلوانوں کو برطانوی راج کی طرح شرمناک پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا اور بیٹی بچاؤ کا نعرہ لگانے والے وزیر اعظم مودی خاموش بیٹھے رہیں۔ کنونشن میں مظفر پور، دربھنگہ، سمستی پور، چمپارن سے سینکڑوں خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ بیگم حضرت محل، اُدا دیوی، جھلکاری بائی، زینت محل، اجیجان بائی، سندر مندر، محسنہ، شاہ دیوی، منجو، مہاویری دیوی، آشا دیوی، مام کور، بشمول لکشمی بائی، جو 1857 میں برطانوی راج کے خلاف بغاوت میں شہید سمیت لاتعداد گمنام خواتین شہیدوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی پی ڈبلیو اے کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر مذہب اور ہر طبقے کی خواتین – ملکہ، لونڈی، درباری، کسان، مزدور، نوجوان لڑکیاں، انتہائی پسماندہ اور دلت برادریوں کی نئی بہوئیں بھی برطانوی راج سے آزادی کی تحریک میں شامل تھیں ۔ آج آزادی کے 75 سال بعد بھی تمام خواتین کو انصاف، آزادی، حقوق اور معاش کی جدوجہد میں کودنا پڑہے۔، آج بھی خواتین میں مذہبی فرقہ وارانہ انتشار، تقسیم، نفرت اور ہندو مسلم کا زہر پھیلانے کی سازش جاری ہے۔ لیکن حکومت ان کے روزگار اور حقوق سے لاپرواہ ہے۔ سمستی پور کی خواتین لیڈران وندنا سنگھ، منیشا، دربھنگہ کی رانی سنگھ اور شنیچری دیوی، مظفر پور کی شاردا دیوی، رانی پرساد، پروفیسر میرا ٹھاکر، شرمیلا دیوی، گائےگھاٹ ضلع کونسلر وجنیش یادو، باورچی انارسی دیوی،شبنم خاتون، چندرکلا دیوی، پرمیلا دیوی، نرملا سنگھ، شنکر دیوی، آنگن واڑی کارکن چنتا دیوی، طالبہ پرینکا، انورادھا، منیشا، مسکان، سنیہا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ملک کے جذبات کے برعکس خواتین کی زندگی کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ تعلیم مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔خواتین مہنگائی اور بے روزگاری کا سب سے زیادہ شکار ہو رہی ہیں۔ اعزازی سکیم ورکر کک کو نہ تو سرکاری ملازم کا درجہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی مناسب اعزازیہ دیا جا رہا ہے۔ خواتین کو جنسی تشدد، غیرت کے نام پر قتل، جہیز کے لیے ہراساں کرنے سمیت فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ آزادی کے 75ویں سال میں بھی خواتین کو انصاف، آزادی اور حقوق کے لیے لڑنا پڑے گا۔