TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -17 JUNE
کراچی،16جون:پاکستانی فٹ بال ٹیم کو ہندوستان جانے کا این او سی جاری کر دیا گیا۔پاکستانی فٹ بال ٹیم کے بھارت جانے کے معاملے پر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے بھی ٹیم کو بھارت جانے کا این او سی جاری کر دیا۔پاکستان فٹ بال ٹیم اب ماریشس سے بھارت جانے کے لیے ویزے لگوائے گی۔پاکستانی فٹ بال ٹیم ساف چمپئن شپ 2023 کھیلنے ماریشس سے بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشس سے بھارت کے شہر بنگلور روانہ ہوگی۔ساف چمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں منعقد کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم اس وقت چار ملکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ماریشس میں موجود ہے۔