روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی نے نومنتخب ضلع صدر کنہیا سنگھ کا کیا استقبال

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE

23 جون پٹنہ اپوزیشن یکجہتی اجلاس میں روہتاس ضلع سے شریک ہونگے ہزاروں کانگریس کارکنان
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 18 جون 2023 کو روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے نومنتخب ضلع صدر کنہیا سنگھ کو استقبالیہ دینے کے لئے روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی دفتر اندرا گاندھی آشرم میں ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا جسکی صدارت روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے نائب صدر دھننجے کمار مہتا نے کی ۔ سب سے پہلے پروگرام میں عظیم آزادی پسند جنگجو بہار وبھوتی انوگرہ نارائن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی زندگی پر روشنی ڈالی گئی، مورخہ 23 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے یکجہتی اجلاس میں روہتاس ضلع کانگریس کمیٹی کے کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں  شرکت کرینگے واضح کیا گیا ۔ پروگرام میں نومنتخب ضلع صدر کنہیا سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے پنچایت سطح پر کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے ایک قرارداد پیش کی گئی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اسکے ساتھ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڈگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، میرا کمار، اکھلیش پرساد سنگھ کو مبارکباد دی گئی ۔ پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں ونود پردھان، لوکیش تیواری، اروند یادو، بھانس رنجن، دیپک کشواہا، ونئے رام، للت ٹھاکر، دیپک شکلا، ونئے رائے، بملیش تیواری، رویندر پاٹھک، سیتا یادو، رینو دیوی، سمنت کشواہا، منا پاسوان، انیل رائے، سروج تیواری، رمیش پانڈے، ڈاکٹر جاوید اختر، بمل سنگھ، سشکنجے سنگھ، مدن موہن سریواستو، رادھا پرساد، شیلندر کمار، محمد جاوید اختر، اوماشنکر کشواہا، بخشی جی۔ دوارکا گھیس دوبے، ادے اپادھیائے، ہیرا رام، پپو پانڈے، ونئے رائے، جنگناتھ چودھری نے اپنے خیالات رکھے ۔ آخیر میں کانگریس قائد گیان بہادر سنگھ اور انجینئر ابھئے رائے نے کانگریس کمیٹی کے سابق ترجمان بدری نارائن چوبے کے انتقال پر انھیں تعزیت دی ۔