TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE
بھاگلپور(منہاج عالم) حج کے مبارک سفر پر جانے والوں کا سلسلہ جاری ہے اور ارحم ٹرسٹ کے چیئر مین رضوان خان ریلوے اسٹیشن عازمین حج کا استقبال کر روانہ کرنے کا کام برابر کر رہے ہیں .اس کڑی میں بروز سنیچر کو دوپہر ایک بجے گڈا راجندر نگر انٹر سیٹی سے عازمین حج پٹنہ کے لئے روانہ ہوئے یہ سبھی عازمین حج پٹنہ حج بھون جائیں گے اور پھر وہاں سے گیا جائیں جہاں سے سبھی عازمین حج سعودی عرب کے لئے پرواز کریں گے .ارحم ٹرسٹ کے چیئر مین رضوان خان نے ریلوے اسٹیشن پر عازمین حج کو پھول مالا پہناکر استقبال کیا اور ملک کی سلامتی ترقی آپسی بھائ چارہ اور خوشحالی کے لئے دعا کے اپیل کی .ٹرین کے ساڑھے تین گنٹہ دیری سے پہنچنے پر شدید گرمی میں عازمین حج کے رشتہ داروں جس میں بوڑھے بچے اور خواتین شامل تھی پریشانی سے بے حال نظر آئے .حج کے مبارک سفر پر جانے والوں میں مندرجہ ذیل عازمین حج شامل ہیں .رضا الرحمن مع اہلیہ ساکن نرغہ ناتھنگر امتیاز عالم مع اہلیہ خنںجر پور براری پدر امتیاز والدہ مہرانساء ساکن پورینی بازار .اس موقع پر خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا .اس موقع پر رضوان خان ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن الحاج ضیاء الرحمن نزایت انصاری سکندر اعظم سیف اللہ جابر انصاری جمن انصاری الحاج کلیم رضااللہ سنٹو ارشد الحاج شاہین وغیرہ شامل تھے .