آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے نظر آ سکتے ہیں ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -18 JUNE

نئی دہلی، 18جون:ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ جلد ہی واپسی کر سکتے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بمراہ ایشیا کپ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ بمراہ ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے فارم میں واپس آنا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بمراہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ اپنی فٹنس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی اس سال مارچ میں کمر کی سرجری ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی پر ہیں۔ این سی اے عہدیدار کا ماننا ہے کہ ان کی فٹنس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جسپریت بمراہ آئرلینڈ سیریز میں واپسی کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی اے اہلکار نے کہا، “جسپریت بمراہ اس سال اگست میں آئرلینڈ کی سیریز کے لییفٹ لگ رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “یہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے تک باہر رہنے کے بعد بمراہ کو درمیان میں کھیلنے کا موقع دیں گے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو بمراہ دوبارہ میدان میں اتریں گے۔ بہتر فٹنس کے ساتھ واپسی کر سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ بمراہ این سی اے کے سربراہ وی وی ایس لکشمن، نتن پٹیل کی نگرانی میں ہیں۔ بمراہ آئی پی ایل 2023 کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے لیے ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا۔ بمراہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ بمراہ کے ساتھ شریس ایر بھی ٹیم میں واپسی کے خواہاں ہیں۔